رسالپور، نامعلوم افراد نے سب انسپکٹر پر قاتلانہ حملہ کر کے شدید زخمی کردیا ، ہسپتال منتقل،

پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی،مقدمہ درج

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:11

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) رسالپور میں نامعلوم افراد نے سب انسپکٹر پر قاتلانہ حملہ کر کے شدید زخمی کردیا جسے ایل آر ایچ پشاور میں منتقل کردیا گیا جس کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی، حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سب انسپکٹر سجاول خان اپنی گاڑی کی مرمت کیلئے مستری کے پاس رسالپور لایا گاڑی سے اترتے ساتھ ہی نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیاگیا جبکہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ملزمان کیخلاف مقدمہ مردان سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

حملے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کر کے آٹھ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد میں ارشد علی ولد عبدالعلی ،سلطان ولد جنت منیر ،عبدالرحمان ولد شاہ خالد،فرمان ولد رحیم شاہ، عابد ولد غازی گل ،ذوالوھاب ولد عبدالوھاب امان خان ولد عبدالرحمن اور نسیم ولد گل محمد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :