عوا می رکشہ یونین کے وفد کی امیر جماعت اسلامی لاہو ر میاں مقصود احمد سے ملاقات

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے رکشہ یونین کے چیر مین مجید غوری ، مظہر جیلانی ودیگر نے ملاقات کی وفد نے زندہ دلانہ لاہور کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت عوامی حقوق کی پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے بے جا چلانوں کی وجہ سے غریب طبقہ موٹرسائیکل اور رکشہ و ٹیکسی ڈرائیور وں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے وارڈنز کے بے جاچلانوں،حکومتی اہلکاروں کی بدتمیزکیخلاف اور خوشحال عوامی اسلامی پاکستان کے لیے 28دسمبر بروز اتوار 1.30بجے ناصر باغ سے گورنر ہاؤس تاریخی ریلی ہو گئی اس پر میاں مقصود احمد نے حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم معاشر ے کے پسے مظلوم طبقے کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اور آج بھی ساتھ ہیں انھوں نے کہاکہ معاشرے میں مساوات و انصاف کی جہا ں بالادستی ہوئی خوشحالی آئی آج پاکستا ن میں مظلوموں کو حقوق دیے اور انصاف کی بالادستی قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے چند آئینی اقدامات سے معاشرہ جہنم بنتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وفد نے بتلا یا کہ عوامی حقوق ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوان ، محنت کش ، رکشہ و موٹرسائیکل سوار شریک ہو گے اور اس ریلی میں مظلوم عوام کے نمائیدے امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے اور بھی شریک ہوں گے

متعلقہ عنوان :