چارسدہ، جمال آباد سے نشئی کی نعش برآمد، ورثاء کے حوالے کردی گئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:01

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء )تھانہ مندنی کے علاقہ جمال آباد سے ایک نشئی شخص کی نعش برآمد ہوئی ، نعش کو ورثاء کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

تھانہ مندنی کے ذرائع کے مطابق پولیس کو علاقہ سے ایک 30سالہ شخص کی نعش ملی تھی جسے شناخت کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تنگی منتقل کیا گیا ۔ جہاں پر معلوم ہوا کہ نعش ایک ہیرونچی کی ہے جسکا تعلق علاقہ تنگی سے ہے۔ نعش کوورثاء کے حوالے کر دیا۔