گوادر ،سیکورٹی فورسز نے 7دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) سیکورٹی فورسز نے ضلع گوادر کے علاقے شادی کور میں 7دہشتگردوں کوفائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع گوادر میں سیکورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر 7دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیاجن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف ،تین رائفل ایک پسٹل اور دہشتگردی میں استعمال ہونیوالا دیگر سامان بھی برآمد کرلیا ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے علاقے میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا جس کیلئے انہوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود جمع کررکھا تھا گرفتار کئے جانیوالے دہشتگردوں کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :