پاکستان کا عالمی قوانین میں تبدیلی نہ کرنے تک کبڈی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ،

ایونٹ میں اب تک بھارت کے سوا کسی ملک کو میزبانی کا موقع نہیں ملا، نیوٹرل امپائرز کا مطالبہ بھی کرتے ہیں ، پاکستان کبڈی فیڈریشن

جمعرات 25 دسمبر 2014 19:57

پاکستان کا عالمی قوانین میں تبدیلی نہ کرنے تک کبڈی ایونٹ میں شرکت نہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) پاکستان کا عالمی قوانین میں تبدیلی نہ کرنے تک کبڈی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ میگا ایونٹ میں اب تک بھارت کے سوا کسی ملک کو میزبانی کا موقع نہیں ملا ، پاکستان نے نیوٹرل امپائرز کا مطالبہ کر دیاپاکستان کبڈی فیڈریشن نے متنبہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے اگرانٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کے ساتھ مل کر قوانین نہیں بنائے تو قومی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔

کبڈی کے اب تک پانچ ورلڈ کپ ہوچکے ہیں ابھی تک کوئی بھی ٹیم بھارت کو شکست نہیں دے سکی۔

(جاری ہے)

وجہ بھارتی پہلوانوں کی طاقت نہیں۔ بلکہ بھارت کے اپنے قوانین اور ایمپائرز ہیں۔ اس ورلڈ کپ میں بھی بھارتی آرگنائزر نے انکی ٹیم کے تین پوائنس کی برتری ملتے ہی مقررہ وقت سے پہلے میچ ختم کردیا۔ پاکستان کے احتجاج پر اب معاملے کی چھابین جاری ہے لیکن پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ میں نیوٹرل ایمپائرز نہ ہوئے تو قومی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے ہر سال کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد پر بھی کڑی تنقید کی تو کی ہے لیکن تاحال اس کے انعقاد کے سلسلے کو روک نہیں سکا ،اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی تک ہونے والے پانچوں ورلڈ کپ کی میزبانی بھی بھارت نے ہی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :