ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، ترقی کے سفر میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ، محمود خان ،

اری گیشن کی مد میں پہلی بار کروڑوں کا فنڈ خرچ کیا جارہا ہے، وہ زمانہ گزر گیا جب عوام کے پیسوں پر مخصوص لوگ مزے اڑاتے تھے، وزیر آبپاشی خیبرپختونخوا

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیرآبپاشی محمودخان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہے ہیں کسی کو عوامی حقوق پرڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنایاگیاہے سوات کی تعمیروترقی پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں ترقیاتی کاموں کے معیارپرسمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوگا۔

ایریگیشن کی مد میں پہلی بار کروڑوں روپے کا فنڈ خرچ کیاجارہاہے وہ زمانہ گزرگیا جب عوام کے پیسوں پر مخصوص لوگ مزے اڑاتے تھے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ننگولئی میں نہر نیک پی خیل ہیڈکی توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا جس پر 60لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر خاص برائے لائیوسٹاک محب اللہ خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں تحریک انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری سعید خان ، ایم این اے مرادسعید کے بھائی کلیم سعید، خورشید خان اوردیگر بھی موجود تھے ، صوبائی وزیر محمود خان نے پارٹی کارکنوں اورعلاقے کے عوام پر زوردیا کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کرے اور ناقص میٹریل کے استعمال کی نشاندہی کرے انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، کاموں کے معیار اورمیٹرئیل کے استعمال کا پورا پورا خیال رکھاجائیگا انہوں نے خبردار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹرئیل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ترقی کی اس سفرمیں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزرگیا جب عوام کاپیسہ مخصوص لوگوں کے جیبوں کی نذر ہوتاتھا اب عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

کسی کو عوامی حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کی جارہی ہے جبکہ مینگورہ خوڑ کی صفائی اورتعمیرومرمت کیلئے بیس کروڑروپے منظورہوئی ہے اور باغڈھیرئی ایری گیشن چینل کیلئے 86کروڑ روپے منظور ہوئی ہے جو نیک پی خیل کے بعد دوسرابڑا ایریگیشن چینل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے مرادسعید ترقیاتی منصوبوں میں ہمارے ساتھ مکمل تعاؤن کرتے ہیں وہ پورے سوات اورتحریک انصاف کیلئے فخرہے انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کانیا دور شروع ہوچکاہے انہوں نے کہا کہ عوام تمام محکموں کی نگرانی کرے اورجہاں کرپشن پائی گئی اس کی نشاندہی کرے۔

متعلقہ عنوان :