پی آر ایف کے تحت گوٹھ مٹھڑیو مالکانی میں 30سے زائد گوٹھوں میں امدادی سامان تقسیم،

متاثرین کی مدد سے روکا جارہاہے ،دھمکیوں سے ڈر کر متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا،حلیم عادل شیخ

جمعرات 25 دسمبر 2014 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء)پاکستان ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت ریلیف دسترخوان جاری کئی سو خاندان کو کھانا کھلایا گیا ،میڈیکل یونٹ میں اپنے دوسرے روز میں4000 زائد لوگوں کا طبی معائنہ ،چھاچھروکے ایک بڑے گوٹھ مٹھڑیومالکانی ،کھیتار چھاؤنوہڑی،مہرڑیوسوٹار،مہیڑیو میگہواڑ سمیت اردگرد کے 30سے زائد گوٹھوں کے لوگوں کی آمد سابق صوبائی وزیر ریلیف حلیم عادل شیخ ، PRFکے ینگ سیوئیرز اور بحریہ یونیوسٹی کیمپس کی جانب سے گرم کپڑے رضائیاں ،کمبل ،چٹائیاں، ٹینکرز کی مددسے پانی کی تقسیم ،واٹر کولر ،مچھر دانیاں،آٹا گھی ،دالیں،خشک اجناس سمیت ایک ماہ کا راشن تقسیم ۔

ریلیف دسترخوان میں بہترین کھانے کے لیے بکرے اور گائے کی قربانیاں غذائی قلت کا شکارلو گ دسترخوان پر کھانا کھاتے بھی رہے اور اپنے ساتھ لیکر بھی جاتے رہے ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے معصوم بچوں کو اپنی گود میں بٹھا کر کھانا کھلایا اور ان میں غذائی سے بھرپور خصوصی پیکٹس تقسیم کیئے جبکہ ینگ سیوئیرزجن میں مختلف کالجز کے بچے اور بچیاں بھی شامل تھیں انہوں نے متاثرہ بچوں میں کھلونے اور تحائف تقسیم کیئے۔

ریلیف میڈیکل یونٹ کو ریلیف دسترخوان کے سامنے ہی لگایا گیا جہاں پر لوگوں میں اپنا مفت طبی معائنہ کرایا اور ادویات لی ۔مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تھر میں کام کرنے سے روکا جارہا ہے دھمکیاں ملی ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں تھر واسیوں کو اکیلا چھوڑ دونگا،ڈرنے والا نہیں انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے ،انہوں نے نوجوان رضاکاروں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں گزشتہ کئی برسوں سے تھر واسیوں کے لیے ریلیف کے کاموں میں مگن ہو اوراپنے ہر دورے میں حکومت کی نظریں ان مسائل پر مرکوزکرانے کی کوشش کی جن کو حل کرنے سے عوام کا بھلاہوسکتا تھا مگر حکومت اوراس کی بے حس انتظامیہ نہ تو خود کچھ کرنے کے موڈ میں ہے اور نہ ہی یہ کسی کو کام کرنے دیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں میڈیا جاسکتا ہے وہاں وہاں دکھاوے کے کام کیئے جارہے ہیں جو کہ میڈیا کے جاتے ہیں اپنا بوریا بستر اٹھالیا جاتا ہے ۔

حکومت کی جانب سے جو میڈیکل کیمپ لگائے گئے وہ عدم ادویات اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی وجہ سے بند ہوگئے کیونکہ ان کی نگرانی کرنے والا اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بحریہ یونیورسٹی کے کیپٹن یعقوب،PRFکے کیپٹن ندیم ،فیاض لغاری ،جاوید اعوان ،شیخ اقبال،نور محمد نوہڑیو،عامر پٹھان ،سلیم لاکھو، خواتین کی رہنمافریدہ لغاری ،فائزہ لغاری ،محترمہ ماہ گل بھی شامل تھیں۔