سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم
جمعرات 25 دسمبر 2014 17:15
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) سعودی عرب نے جمعرات کو ہیروئین اسمگلنگ کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا۔ خیال رہے کہ اکتوبر سے اب تک سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت اب تک بارہ پاکستانیوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے، جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد 85 غیرملکیوں پر مشتمل ہے۔
(جاری ہے)
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تازہ ترین سزا اسمعیل خان سید نامی پاکستانی شہری کو دی گئی جسے " بڑی مقدار" میں ہیروئین برآمد ہونے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں ختم ہونے والے اسلامی سال کے طور پر سعودی عرب کے حکام نے اٹھارہ کلوگرام ہیروئین ضبط کی۔ اقوام متحدہ کے مطابق مشرق وسطیٰ حالیہ برسوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے اہم مارکیٹ کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، تاہم سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پر موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.