ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے، شیخ عقیل الرحمن

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔حکومت مسلسل مہنگائی کو بڑھا کر غریب عوام سے روٹی کانوالہ تک چھین رہی ہے۔بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم سمیت گیس کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں مسلسل ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید نذیر حسین شاہ نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے۔اس کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیرجماعت اسلامی مظفرآباد سٹی شیخ منظور احمد نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا عوام دشمن پالیسی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر اپنے رویے سے باز نہ آئی تو جماعت اسلامی احتجاج کریگی۔

متعلقہ عنوان :