کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شد ہ مسئلہ ہے، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے ..
تازہ ترین : 1

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شد ہ مسئلہ ہے، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، محمد شفیع ریشنی

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے جسے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ کے جنرل سیکرٹری محمد شفیع ریشنی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی قیادت تنازعہ کشمیر کے حل کو اب زیادہ دیر تک ٹال نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پر امن طریقے سے تحریک آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں جسے وہ منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 25/12/2014 - 17:07:54

اپنی رائے کا اظہار کریں