پاکپتن، دو مختلف حادثات میں دو عورتیں جاں بحق ،نوجوان شدید زخمی

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:01

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) دو مختلف حادثات میں دو عورتیں جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی ۔پہلا حادثہ ہوتہ روڈ پر چک 13کے بی کے قریب چک 23کے بی کا رہائشی امتیاز احمد اپنی والدہ صابراں بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار کار ایل ای سی 8946 کی ٹکر کے نتیجہ میں صابراں بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ امتیاز احمد شدید زخمی ہوگیانامعلوم کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا دوسرے حادثہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے منظوراں بی بی کو کچل کر ہلاک کر دیا اور ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :