آل ٹیچرز ایسوسی ایشن صوابی نے مانیٹرنگ کے نام پر سرکاری سکولوں پر چھاپوں کو مسترد کردیا

سلسلہ نہ روکا گیا تو اساتذہ بھرپور احتجاج کرینگے، عیدالطیف خان

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:59

صوابی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) آل ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی نے مانیٹرنگ کے نام پر سرکاری سکولوں پر چھاپوں کو یکسر مسترد کر تے ہوئے اعلان کیا کہ اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو اساتذہ بھر پور احتجاج کرینگے۔ اس سلسلے میں اے ٹی اے ضلع صوابی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت عبدالطیف خان صدر آل کوارڈنیشن کونسل و اے ٹی اے ضلع صوابی ڈی ای او آفس شاہ منصور ضلع صوابی میں منعقد ہوا جس میں ضلع صوابی کے کابینہ کے ارکان سینئر نائب صدر اعجاز احمد، جنرل سیکرٹری ملک آمان، چاروں تحصیلوں کے صدور حیدر زمان خان ، رحمدلی خان، انعام اللہ خان، لیاقت علی کے علاوہ محمد سلیم خان ، فائق زادہ ، مولانا حضرت جمال خان ، پریس سیکرٹری ضلع صوابی گوہر زمان ، سینئر نائب صدر محمد فیاض خان کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حالیہ تمام مسائل ٹائم سکیل اور خاص کر سکولوں پر غیر متعلقہ لوگوں کے چھاپوں ، بار بار ریکارڈ چیکینگ وغیرہ جب کہ سکول سٹاف سی لیو پر ہونے کے باوجود انہیں غیر حاضر لگانا اور ان سے تنخواہوں میں کٹوتی کرنا ، طلباء کا ڈیٹا لینا اور بلا وجہ سٹاف کو حراساں کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ استاد ایک روحانی باپ کا درجہ رکھتا ہے وہ معاشرے میں علم کی روشنی پھیلاکر تاریکی اور جہالت کو دور کرتا ہے۔

لیکن بد قسمتی سے موجودہ حکومت نے مانیٹرنگ کے نام پر جو نا تجربہ لوگ سکولوں کو بھیج رہے ہیں ۔ان کے ذریعے اساتذہ اور پرنسپلز کی تذلیل کر رہے ہیں کیو موجودہ لوگ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں سسٹم کے خلاف وزری نہیں کر رہے ہیں آفسران کی موجودگی میں اساتذہ پر مانیٹرنگ کے نام پر چھاپے لگانا محکمہ تعلیم کے آفسران کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ خدارا مذکورہ مانیٹرنگ والوں سے اساتذہ اور طلبہ کی جان چھڑائی جائے تاکہ اساتذہ حسب معمول اپنے آفسران کی نگرانی میں لگن سے اپنی ڈیوٹیاں انجام دے سکے۔

متعلقہ عنوان :