مسیحی سٹاف سے اظہاریکجہتی کیلئے انوسٹمنٹ بورڈ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) کرسمس کے موقع پر ادارے کے مسیحی سٹاف اور مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقدہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے انعقاد کا مقصد مسیحی بھائیوں سے بین المذاہب بھائی چارے کو فروغ دینا تھا- ڈائریکٹر جنرل انویسٹرز ریلیشنز، ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس اینڈ پالیسی ریسرچ اور انوسٹمنٹ بورڈ پنجاب کے دیگر سٹاف ممبرز اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :