دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح 18کروڑ عوام کو ہوگی ،یوتھ ونگ کے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ، عابد شیر علی
جمعرات 25 دسمبر 2014 16:53
خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)وفاقی وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح 18کروڑ عوام کو ہوگی یوتھ ونگ کے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں کارکن ملک وقو م کے محفوظ وروشن مستقبل کے لیے اپناکردار ادا کریں ۔و ہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ213میں یوتھ ونگ ضلع خا نیوا ل کے عہدیداروں ،کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ کارکنوں کو کسی بھی مرحلے پر نظرانداز نہیں کیاجائیگا پارٹی قیادت یو تھ ونگ کے کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یوتھ ونگ کو یوسی سطح پر مضبو ط وفعال بنائیں ۔مسلم لیگ(ن) ضلع خا نیوا ل کے سینکڑوں کارکنوں نے ضلعی صدر راناعبدالرحمن خاں کی قیات میں عابد شیر علی کا زبردست استقبال کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ضلعی کوآرڈینٹر تنو یر شاہین ،چوہدری محمدطارق ، رانا وقار نثار، راناعمران محمود، راؤ عبدالغفار خاں ،فیصل گجر، نسیم رضابھٹی، راناکامران عمر، ملک احمد مہران، رانا محمد گلزار اورچاروں تحصیلوں سے یوتھ ونگ کے عہدیداروں ،کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعدازاں کارکنوں نے ایک بڑے قا فلے کی صورت میں باٹی بنگلہ گریڈ کے افتتاح کی تقریب میں پہنچے اور فضاء یوتھ ونگ کے نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر بھی وفاقی وزیر عابد شیر علی نے یوتھ ونگ کے عہدیداروں سے تفصیلی ملاقات کی اور درپیش مسائل کوحل کرنے اوراپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.