کوئٹہ، مولانا عبداللہ ذاکر نے دو بارہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرلی

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) مولانا عبداللہ ذاکر نے دو بارہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرلی ۔ مقامی مدرسہ جامعہ انوار العلوم چاندنی چوک میں منعقدہ تقریب میں مولانا عبداللہ ذاکر نے باقاعدہ طورپر جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں کی موجودگی میں اپنی شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی کونسل کے رکن مولانا عنایت اللہ رودینی مولانا بشیراحمد عثمانی جے یوآئی خضدار سٹی کے امیر مولانا محمود الحسن قمرمولانا بلال احمد مردوئی حافظ راشد شاہوانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام ہمارے اکابرین کی جانب سے ہمارے لئے تحفہ ہے علمائے کرام کی سرپرستی میں احیائے اسلام کے لئے جدوجہد اور قربانی کا لطف کچھ اور ہی ہے یہی وجہ ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کا نظریہ ایمان سے کم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

قرآن سنت کے نظام کے لئے اخلاص کے ساتھ جس طرح جے یوآئی کے اکابرین اور کارکن جدوجہد کررہے ہیں اس کی نظیر کہی اور نہیں ملتی ہے ۔ مولانا عبداللہ ذاکر نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام میں واپسی کو میں اپنے لئے خوش قسمتی تصور کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کرتے ہوں کہ آخر دم تک جے یوآئی سے وابستہ رہ اکابرین دیوبند کا ساتھی بن کردین و اسلام کے پیغام کے لئے جدوجہد کرتا رہونگا۔