اوکاڑہ ،پولیس نے دومقامات پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:50

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) اوکاڑہ کے پولیس نے دومقامات پر چھاپے مارتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے ٹھٹھہ جھیڈو میں کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے ذوالفقار کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 25 لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ ون اے ایس پی کے قریب پولیس نے چھاپے کے دوران 50 لیٹر شراب برآمد کرلی اس دوران ملزم عبدالغفار عرف کاکا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :