وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فلم انڈسٹری کے سینئر پروڈیوسر، ڈائریکٹر اسلم ڈار کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان فلم ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین و سینئر ترین پروڈیوسراسلم ڈار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :