انٹر میڈیٹ بورڈ کوہاٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج 26دسمبر 2014کو کیا جائے گا

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:39

ھنگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)انٹر میڈیٹ بورڈ کوہاٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج 26دسمبر 2014کو کیا جائے گا نتائج کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے کنٹرولر امتحانا ت کی بریفنگ ،تفصیلات کے مطابق بورڈ آ ف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ انتظامیہ نے انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کے نتائج برائے سال 2014 26 -دسمبر کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے کنٹرولر امتحانات شفقت منیر بنگش اور اسسٹنٹ کنٹرولر کلیم اللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی نتائج کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو کہ 26دسمبر کو صبح 9بجے جاری کی جائی گی اور کہا گزٹ کاپیاں تمام تر علاقائی کیمپ آ فسز ھنگو کوہاٹ کرک اورکزئی ایجنسی کرم ایجنسی اور ایف ار کوہاٹ کے ایجوکیشن آفسز سے حاصل کی جا سکیں گی انہوں نے کہا گزٹ بک کے حصول کے لئے جمع کی جانی والے 600روپے کی رقم داخلہ فیس کوہاٹ بورڈ کے حدود برانچ میں جمع کی جا سکیں گی ؛