بلوچستان کے ضلع پنجگور میں متعدد علاقوں کے ٹر انسفارمر بجلی کی ٹرپنگ سے جل گئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 16:21

پنجگور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں متعدد علاقوں کے ٹر انسفارمر بجلی کی ٹرپنگ سے جل چکے ہیں نصب حصہ بجلی سے متاثرعلاقہ مکینوں نے ٹرانسفارمروں کے جلنے کی ذمہ دار محکمہ کو ٹھہرا دیاتفصیلات کے مطابق پنجگور فیڈر ٹو 24گھنٹے میں صرف 6گھنٹے بجلی دینا انتہائی ظلم کے مترداف ہے 6 گھنٹے کی بجلی ٹرپ کرنے سے کئی گھنٹوں تک غائب رہتی ہے باربار ٹرپنگ سے متعدد علاقوں کے ٹرانسفامرٹرپنگ کی وجہ سے جل چکے ہیں جن میں چتکان ،سورود،وشبود،غریب آباد اور کئی علاقے شامل ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ٹر انسفارمروں کے جلنے کی وجہ بار بار ٹرپنگ ہے غلط طریقے سے پورے ضلع کو وائرنگ کی گئی ہے تمام سسٹم ان بیلنس ہے کسی کے گھر میںv 250بجلی آرہی ہے تو کسی کے گھر میں بجلی کی100vآرہی ہے واپڈا کے لائن مین اپنی جان چھڑانے کیلئے سسٹم کو غلط طریقے سے چلا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے فیڈر ٹو میں صرف 6گھنٹے بجلی فراہم کرنا انتہائی ظلم ہے پورے مکران کو ہمسایہ ملک ایران سے 70میگاواٹ مل رہی ہے ذرئع کے مطابق پورے مکران کو 50میگاواٹ کی ضرورت ہے محکمہ کے گریڈ میں20میگاواٹ ایکسٹرا موجود ہے اسکے باوجود بھی فیڈر ٹو کی بجلی کو بند کرنا فیڈر ٹو کے مکینوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے فیڈر ٹو شیڈول کو تبدیل کیا جائے بصورت تمام پنجگور کی بجلی کو گرڈسے بند کرکے محکمہ کے خلاف احتجاج کرینگے۔

متعلقہ عنوان :