قائد اعظم کے سنہری اصولوں ، کرپشن ، مفاد پرستی ، اقرباء پروری اور خود غرضی سے پاک سیاست کرنی ہوگی، زبیر خان

جمعرات 25 دسمبر 2014 15:53

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن محمد زبیر خان نے اپنے وفد کے ہمراہ جن میں حافظ فضل کریم ، خالد عمران، شاہنواز صدیق، علی اعوان، سکندر مغل، رضوان خان ، شاہ میر بیابانی اور دیگر رہنماؤں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

(جاری ہے)

فاتحہ خوانی کے بعد وہاں پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن جہاں ہمیں اپنے اکابرین کی قربانیاں اور جدوجہد کی یاد دلاتی ہے وہیں آج کا دن ہم سے یہ تقاضا بھی کرتا ہے کہ من حیث القوم ہمیں ایک بار پھر 47والا جذبہ بیدار کرنا ہوگا ۔

ہمیں بابائے قوم قائد اعظم کے سنہری اصولوں ، کرپشن ، مفاد پرستی ، اقرباء پروری اور خود غرضی سے پاک سیاست کرنی ہوگی تاکہ حقیقی معنوں میں وہ خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔ جس کے لیے قائد اعظم اور دیگر لاکھوں لوگوں نے قربانیا ں دی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :