کراچی کی صنعتیں برائے فروخت، مالکان نے اشتہار دیدیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بدامنی، گیس اور پانی کا بحران، صنعتکاروں نے بڑا فیصلہ کرلیا، فیکٹریاں اور یونٹس خرید لو، کراچی کے مالکان نے اشہتار دیدیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے صنعتکاروں نے چند برس پہلے بھی بھتے، اغوا اور امن و امان کی خراب صورتحال کے سبب فیکٹریاں فروخت کرکے سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا تھا، جس کے بعد کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن شروع ہوا، کچھ حالات بہتر تو ہوئے لیکن پھر سے امن و امان، گیس اور پانی کے بحران نے صنعتکاروں کو بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور کردیا۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹرید اینڈ انڈسٹری کے صدر راشد احمد صدیقی کے مطابق صنعتکار پھر صنعتیں فروخت کرکے سرمایہ بنگلہ دیش اور سری لنکا منتقل کررہے ہیں۔کورنگی میں برائے فروخت فیکٹریاں 15 ہزار سے 60 ہزار اسکوائر فٹ تک وسیع ہیں، مزدووں کے سروں پر منڈلاتے بیروزگاری کے سائے بھی گہرے ہورہے ہیں۔کورنگی ایسو سی ایشن کے صدر نے مطالبہ کیا کہ حکومت صنعتوں کی فروخت کا معاملہ سنجیدگی سے لے، برآمدات کا حصول مشکل میں پڑجائے گا۔

متعلقہ عنوان :