رواں مال سال پاکستان کی معیشت پانچ فیصد ترقی کرے گی، عالمی مالیاتی فنڈ

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) رواں مال سال پاکستان کی معیشت پانچ فیصد ترقی کرے گی، عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے سیاسی اور سیکیورٹی خدشات معیشت کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی معیشت سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی اور سیکیورٹی خدشات معیشت کے لئے سنگین خطرہ ہیں، تاہم مالی اور کرنٹ اکاونٹ میں کمی اور توانائی، سرمایہ کاری اور دیگر معاشی اشاریوں میں بہتری کے پیش نظرامکان ہے کہ معاشی ترقی کی شرح پانچ فیصد تک رہے گی، جبکہ سخت زری اور مالیاتی پالیسی کے باعث افراط زر کی شرح بھی آٹھ فیصد سے کم رہنے کی توقع ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری دیکھی جارہی ہے، جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :