نیشنل ایڈیٹرز فورم کا اجلاس چیئرمین و عہدیداران کا انتخاب کرلیا گیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) نیشنل ایڈیٹرز فورم کا اجلاس برائے الیکشن 2015/16 کیلئے مرکزی آفس گلشن اقبال میں منعقد کیاگیا اجلاس میں ممبران گورننگ باڈی ومرکزی چیئرمین کے لیے خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے انتخاب کا عمل کیاگیا چیف الیکشن کمشنر کے فرائض معروف قانون دان زاہد راجپر نے انجام دیئے انتخابات کے لئے بلائے گئے اجلاس میں تقریباً 90فیصد ممبران نے شرکت کی 2گھنٹے کے الیکشن عمل کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق سال 2015/16کیلئے مرکزی چیئرمین سید قیصر محمود ، وائس چیئرمین سید ممتاز علی ، جنرل سیکریٹری عمران عاقل ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایس ایم تقی علوی ، جوائنٹ سیکریٹری محمد امجد انصاری ، فنانس سیکریٹری سید کاشف رضوی ، انفارمیشن سیکریٹری عثمان عرب ساٹی، آفس سیکریٹری محمد افضل وارثی ، جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے محمد انور ، جاوید احمد ملک ، اور مدثر اکرام کو منتخب کیا گیا اجلا س میں ممبران نے منتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا نومنتخب چیئرمین سید قیصر محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام ایڈیٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ۔