اضافی تنخواہ و الاؤنسز واپس لینے کے خلاف احتجاج کریں گے،نیاز حسین بھٹو

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مر کزی انفار میشن سیکرٹیری محمد شاہد صابری کے مطابق مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے مورخہ 31 دسمبر 2014 کو مرکزی آفس سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال کراچی میں جنرل باڈی اجلاس طلب کر لیا ۔اجلاس میں کراچی و اندرون سندھ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے تمام تعلقہ، یونٹ،اور ضلعی عہدیداروں و معززممبران کو ہدایت دی جاتی ہے صبح 11.00 بجے مقررہ مقام پر شرکت کیلئے حاضر ہوجائیں اجلاس میں تمام پیرا میڈیکل ملازمین کے اجتماعی مسئلے ومسائل اور ہمارے منظور شدہ مطالبات جو کہ ابھی تک کٹھائی میں پڑے ہیں ظلم پہ ظلم دیکھیں کہ فناس ڈپارٹ کے جانب سے 2006ءء کے ٹائم اسکیل اپگریڈیشن لینتھ آف سروس ختم کرنے اوراضافی تنخواہ و الاؤنسز واپس لینے اور ایکوری کرنے کا لیٹر جاری کیا ہے ہم ان تمام مسئلے مسائل مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

لہذٰا تمام ساتھیوں کو اپنی شرکت کو لازمی با کر اپنے حقوق کا دفاع کریں اور اپنی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں یہ وقت سیاست کا ہے نہ ذاتی مفاد کا،اب وقت ہے عمل کا اور اپنے مستقبل کر لیئے قربانی دینے کا، آؤ مل کر یہ جنگ جیتں۔ ہمارا نعرہ ایک ہی نعرہ چلو چلو کراچی چلیں۔یاد رکھیں کہ اگر ابھی نہیں اٹھو گے تو آگے کچھ نہیں کر سکوں گے اٹھو اور جاگو اور اپنے حقوق اور جائز مطالبات کیلئے ایک ہوجاؤ اور اس جنرل باڈی اجلاس کو بھرپور طریقے سے کامیابی سے ہم کنار کریں ۔

متعلقہ عنوان :