چیچہ وطنی‘پاکستان ریلوے کی سمپارس یونین کے سرپرست اعلیٰ چودھری محمد دین 78سال کی عمر میں انتقال کرگئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:53

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) پاکستان ریلوے کی سمپارس یونین کے سرپرست اعلیٰ چودھری محمد دین 78سال کی عمر میں انتقال کرگئے ،مرحوم پچھلے کچھ عرصہ سے علیل تھے ،پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 بیٹے اور4بیٹیاں شامل ہیں،چودھری محمد دین کا شمار اسٹیشن ماسٹرز کی نمائندہ تنظیم سمپارس یونین کے بانی رہنماوٴں میں ہوتا ہے ،انہوں نے اسٹیشن ماسٹرز ،اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹرز اور دیگر سٹاف کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی اور خانیوال،میاں چنوں،چیچہ وطنی اور دیگر شہروں میں بطور اسٹیشن ماسٹر فرائض انجام دئے،مرحوم کو میلسی میں واقع انکے آبائی گاوٴں 187فو جیانوالہ میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازجنازہ میں ریلوے افسران، سٹیشن ماسٹرز،اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرزاور دیگر سٹاف کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے آج گاوٴں میں قرآن خوانی ہوگی، پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی رہنماوٴں محمد جمیل،شیخ شاہد حسین،چودھری محمد اعظم حسرت اور رانا عاطف حمید نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :