نئے سال کی آمد کے موقع پر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) حکومت سندھ نے نئے سال کی آمد کے موقع پر شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو دن کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ حکومت سندھ کو نئے سال کی آمد کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے لئے مراسلہ تحریر کیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے 31 دسمبر سے یکم جنوری تک ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے ۔ خواتین ، بزرگ اور بچے پابندی سے مستثنیٰ ہونگے جبکہ بغیر سائلنسر والی موٹر سائیکل کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :