عوام سے جو وعدہ کیا تھا میر پور پروٹیکشن فورم کے پلیٹ فارم سے پورا کر دیا ،عوامی ایکشن کمیٹی

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:48

میر پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) عوام سے جو وعدہ کیا تھا میر پور پروٹیکشن فورم کے پلیٹ فارم سے پورا کر دیا عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دینے پر میاں محمد ٹاؤن کے لوگوں کا مشکور ہوں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بجلی بلات کو ستمبر 2013ء کے ٹیرف پر بحال کر کے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں محکمہ برقیات لوٹ مارکی پالیسی ترک کرئے بصورت دیگر عوام دفتروں کا گھیراؤ کریں گئے میاں محمد ٹاؤن کے عوام بروز جمعتہ المبارک مورخہ 26دسمبر کو پولیس چوکی پر اکھٹے ہوں گے جہاں پر عوام کے بجلی کے بلات عوامی ایکشن کمیٹی وصول کرئیگی اور محکمہ برقیات سے بل درست کروا کر عوام کے حوالہ کرئیگی ۔

ان خیالات کااظہار آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین صوفی اللہ دتہ خاکسار نے میاں محمد ٹاؤن میں منعقدہ عوامی ایکشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس محمداسلم عوامی ، ممتاز علی خاکسار، چوہدری منیر حسین ، چوہدری عادل نواز ،چودھری عارف ، اظہر مغل ، ہارون چغتائی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ جس طرح بجلی کے بلات کا مسئلہ پروٹیکشن فورم کے زیر اہتمام عوامی ایکشن کمیٹی نے حل کروایا میاں محمد ٹاؤن کے لوگ امید کرتے ہیں کہ علاقہ کے دیگر مسائل بھی حل کروائے جائیں گئے ۔

سوئی گیس، قبرستان ، پلے گراؤنڈ اور پبلک پارک میاں محمد ٹاؤن کے لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے اور ان بنیادی ضرورتوں پر توجہ نہیں دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی سوئی گیس،قبرستان پلے گراؤنڈاور پبلک پارک کیلئے بھی کردارادا کرئے میاں محمد ٹاؤن کے لوگ عوامی ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مقررین نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن کے لوگوں کو مسائل میں الجھا کر سیاستدان سیاست کرتے رہے اب کی بار ایسا نہیں ہوگا عوام جاگ چکے ہیں اور ووٹ بھی کارکردگی کی بناء پر دیں گئے اس موقع پر چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی صوفی اللہ دتہ خاکسار نے مزید کہا کہ میاں محمد ٹاؤن کے لوگ صبر سے کام لیں عوامی ایکشن کمیٹی عوام کے بنیادی مسائل حل کروانے تک چین سے نہیں بیٹھی گئی انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کے معاملہ پر بھی عوام سے مشاورت کرینگے اور عوام سے مشاورت کرنے کے بعد فیصلہ کرینگے کہ یہ حق عوام کو کس طرح لیکر دیا جائے انہوں نے کہا کہ میں نے اصولوں کی بنیاد پر سیاست کی ہے جو بات کی ہے اس کوپورا کرنے کی کوشش کی ہے نہ کبھی سبز باغ دکھائے ہیں اور نہ کبھی دکھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا اگر تعاون رہا انشاء اللہ تعالیٰ سوئی گیس سمیت پبلک پارک ، پلے گراؤنڈ اور قبرستان کا بنیادی مسئلہ بھی حل کروائیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر اورنگزیب مغل، محمد رمضان چغتائی ، ممتاز علی خاکسار ،چوہدری منیر حسین ، محمد اسلم عوامی ، حاجی محمد اکرم مغل، محمد اسحق مغل، عابد مغل ، اظہر مغل ، شہزاد خاکسار ، چوہدری عادل نواز ، چوہدری پرویز رشید، راجہ محمد مشتاق، ظفرشباب،بشارت حسین لودھی،حاجی محمد حنیف خاکسار،انتظار حسین،محمد شکیل،اعجاز احمد، محمد سلیمان بٹ،عاشق مغل، تنویر حسین ،عبداللہ خورشید،اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔