ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتیں کمی کا شکار رہیں

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:46

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) جاپانی سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو حصص کی قیمتوں میں مندی کی صورتحال دکھائی دی جس کا آغاز 0.28فیصد کمی کیساتھ ہوا جووقفے تک بڑھ کر 0.31 فیصد تک پہنچ گئی جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں تیزی ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کا اہم ترین نکی 225انڈیکس وقفے تک 54.64پوائنٹس گر کر 17799.59پوائنٹس پر جبکہ ٹاپکس انڈیکس 4.12پوائنٹس (0.29فیصد) کمی کے بعد 1421.90پوائنٹس پر آگیا۔ مارکیٹ میں ین کے مقابل ڈالر کی شرح تبادلہ بدھ کو نیو یارک کی شرح 120.44ین فی ڈالر سے کم ہو کر 120.14ین فی ڈالر رہی جس کے باعث مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔