حکمران صرف ڈیڑھ برس میں ہی عوام میں اپنی مقبولیت کھوچکے ہیں‘ جماعت اسلامی پنجاب
جمعرات 25 دسمبر 2014 14:45
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء ) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹرسیدوسیم اخترنے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ توانائی بحران کی وجہ سے لاہورسمیت پورا ملک سراپا احتجاج ہے ،ایل پی جی کی قیمتوں میں30روپے سے50روپے تک اضافہ قابل مذمت ہے حکومت مافیا کے خلاف نوٹس لے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خور ایل پی جی سلنڈر منہ مانگے داموں فروخت کررہے ہیں جبکہ ان کو پوچھنے والاکوئی نہیں۔
حکومت کو اس بحران سے نمٹنے کے لئے گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیناچاہئے۔پائپ لائن تباہ ہونے اورگیس کی بڑھتی قلت کے باعث جہاں عوامی زندگی مشکل سے مشکل تر ہوچکی ہے وہاں کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں۔(جاری ہے)
حکومت کی جانب سے صنعتی شعبہ کو گیس کی مکمل فراہمی بند ہونے کی وجہ سے صنعتی پہیہ جام اور بے روزگاری میں اضافہ ہوچکا ہے۔عوام کو کسی بھی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ حکمران صرف ڈیڑھ برس میں ہی عوام میں اپنی مقبولیت کھوچکے ہیں۔حکمرانوں کے دعوؤں کے برعکس عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے۔رہی سہی کسر مہنگائی نے پوری کردی ہے۔اشیاء خوردونوش کی قیمتیںآ سمان سے باتیں کررہی ہیں۔دووقت کی روٹی کمانابھی مشکل ہوگیاہے۔جب تک حکومت عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دے گی تب تک درپیش بحرانوں سے نجات ممکن نہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ18کروڑعوام کوریلیف فراہم کرنے کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں کو کم اور مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لئے واضح طور پر اقدامات کئے جائیں۔بجلی وگیس کے شارٹ فال کو جلد ازجلد پوراکیاجائے تا کہ منجمدعوامی حیات اور صنعتی پہیہ رواں دواں ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.