امورمنگلاڈیم کنٹریکٹ ملازمین کے مستقل ہونے میں وزیر حکومت امور منگلاڈیم رکاوٹ بن گئے

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:00

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)وزیر اعظم آذاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے متاثرین منگلاڈیم کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف نوٹس لیکر ایکسین کے خلاف انکوائری خوش آئند ہے ۔امورمنگلاڈیم کنٹریکٹ ملازمین کے مستقل ہونے میں وزیر حکومت امور منگلاڈیم رکاوٹ بن گئے ۔کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر کے غیر مقامی افراد کی سیاسی بنیادوں پر ہونے والی بھرتیوں کے خلاف منظم احتجاج کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظی متاثرین منگلاڈیم چوہدری عابد گجر ،چوہدری دانیال گجر ،چوہدری بشارت ،راجہ ماجد ،آصف علی ،چوہدری عنصر ،چوہدری ماجد دیگر نے کہا کہ امور منگلاڈیم میں تعینات ایکسین منگلاڈیم علی احمدکے خلاف انکوائری سے متاثرین کے اندر پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوا ہے سیالکوٹی وزیر اور ایکسین علی احمد متاثرین پر بطور عذاب مسلط ہیں وزیر اعظم آذاد کشمیر چوہدری عبدالمجید متاثرین کے حال پر رحم کھاتے ہوئے جان چھڑوائیں ۔انھوں نے کہا کہ وزیر احکومت محمد حسین سرگالہ نے امور منگلاڈیم ایکسین علی احمد کو بطور ایجنٹ تعینات کر رکھا ہے تبدیل نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے ۔