مظفرآباد‘تھانہ پولیس صدر کا چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) تھانہ پولیس صدر کا چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن،متعدد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوس ملزمان دھر لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کی خصوصی ہدایت پر بدوران ناکہ بندی ایس ایچ او راجہ عنصر سجاد خان معہ میر مشتاق احمد تفتیشی آفیسر و محمد معروف و ریاض اعوان کانسٹیبلان M6کے ہمراہ سوزوکی نمبر 626MDپر نلوچھی پل کے 50من آہنی گارڈر و پلیٹیں چوری کر تے ہوئے دھر لیے گئے ۔

جمع ولد گانیاں ،شبیر ولد عبدالطیف ساکنان ہوتریڑی بالا،زبیر ولد جلیل عباسی ساکنہ مانکپیاں کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا سوزوکی اور لاکھوں روپتے کا لوہا بھی ضبط کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ملزمان سے چوریوں کے حوالہ سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :