ہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے‘سہیل شجاع مجاہد

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:59

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) کے صدر سہیل شجاع مجاہد نے کہا ہے پاکستان کی قومی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف متفقہ فیصلے کی روشنی میں فوجی افسروں کی سربراہی میں بنائے جانے والی خصوصی افسروں کی سربراہی میں بنائے جانے والی خصوصی عدالتوں کے قیام پر میرپور کی تاجر برادری انکی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور اس دلیرانہ فیصلہ پر پوری قومی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں دہشتگردی سے پورے ملک میں کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے ہمیں امید ہے کہ قومی قیادت کے اس فیصلہ پر جلد عمل درآمد بھی کیا جائے گا دہشتگردی ترقی اور سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کی پشت پناہی کرنے والوں کو بھی بے نقاب کیا جائے اور ان ملکوں سے تجارت بند کی جائے تاوان اور کرپشن کرنے والوں کو بھی ان ہی عدالتوں میں سماعت کیا جائے اورہمیشہ کی طرح پاکستان آرمی کی پشت پر کھڑے ہیں۔