قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے‘رانا اشفاق احمد صابری

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:34

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے الگ اسلامی ریاست کے حصول کا مقصد ہی یہ تھا کہ مذہبی سیاسی اور سماجی معاملات میں ایک مثالی معاشرے قائم کر سکیں تفصیلات کے مطا بق سٹی پر یس کلب کے قائم مقام صدر رانا اشفاق احمد صابری نے کہا کہ قائد اعظم کے اتحاد یقین محکماور ڈسپلن جیسے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہو تے ہوئے مختلف معاشرتی اقصادی اور الجھے ہوئے انتظامی مسائل کا بہتر انداز میں حل نکا لا جا سکتا ہے الگ اسلامی ریاست کے حصول کا مقصد ہی یہ تھا کہ مسلمان اپنی تعلیمات اور عقائد کے مطا بق مذہبی ،سیاسی ا ور سماجی معاملات میں ایک مثالی معاشرے قائم کر سکیں ۔