قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں آزادملک دے کر ہم پر بہت بڑا احسان کیا‘راجہ اعجاز دلاور

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:11

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنما راجہ اعجاز دلاور نے کہا ہے کہ ملک پاکستان بڑی قربانیوں اور محنتوں سے حاصل کیا گیا ہے قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں آزادملک دے کر ہم پر بہت بڑا احسان کیا ہے نوجوانوں کو ملک کی تعمیروترقی کے لیے حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے افکار پر عمل کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز قائداعظم ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہویے کیاانھوں نے کہا کہ ملک پاکستان اس وقت مشکل ترین گھڑی سے گزر رہا ہے پاکستان دشمن قوتیں گھات لگائے بیٹھی ہیں ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے امن خراب ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کے استحکام اور دفاع کے لیے کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کی دعائیں پاک فوج اور وفاقی حکومت کے ساتھ ہیں اللہ تعالی پاکستان کو اپنی حفظ امان میں رکھے

متعلقہ عنوان :