سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوگی
تازہ ترین : 1

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوگی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) عالمی مارکیٹ میں سونا 17ڈالر کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی 200روپے سستا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17ڈالر کمی کے بعد 1180ڈالر فی اونس ہوگیا، کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ فی تولہ سونا 200روپے کمی کے بعد 46ہزار 800روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 171روپے کمی کے بعد 40ہزار 114روپے کا ہوگیا۔

وقت اشاعت : 25/12/2014 - 13:10:35

اپنی رائے کا اظہار کریں