انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ”فیئر ہیم ٹیکس“14سے 18 جنوری تک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوگئی

جمعرات 25 دسمبر 2014 13:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) انٹرنیشنل ٹیکسٹائل ”فیئر ہیم ٹیکس“14سے 18 جنوری تک جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوگئی پاکستان نے ٹیکسٹائل فیئر ہیم ٹیکس میں پھرپورحصہ لینے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹائل ذرائع کے مطابق پاکستان سے ٹیکسٹائل فیئر ہیم ٹیکس میں ریکارڈ 218 ٹیکسٹائل ملز شرکت کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ اس میلے سے پاکستانی ٹیکسٹائل ملز کو بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے اور کپڑے کے برآمدی آرڈرز مل سکتے ہیں جس سے پاکستان میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان بھی سامنے آ سکتا ہے تاہم پاکستان میں جاری توانائی کے بحران کے باعث یہ برآمدی آرڈرز متاثر بھی ہوسکتے ہیں۔

۔انہوں نے بتایا کہ جرمنی میں ہونے والے اس ٹیکسٹائل فیئر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستان پولین بھی سجایا جا رہا ہے اور اس ٹیکسٹائل فیئر میں حصہ لینے والے 70 سے زائد ممالک نے پاکستان چوتھا بڑا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :