قومی ہیروزکواحترام دیناپیپلزپارٹی کے نصیب میں لکھاہے‘مطلوب انقلابی

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:38

سہنسہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)آزادجموں وکشمیرکے وزیرہائیرایجوکیشن،کالجز،آئی ٹی ومرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی محمدمطلوب انقلابی نے کہاہے کہ پلیٹ سیداں سائنس کالج کانام خودوزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے آزادی کے ہیروشیرجنگ کیپٹن نتھاخان کے نام پررکھا،وزیراعظم درویش کے بیٹے ہیں وزیراعظم کے والدنے سہنسہ میں مسجدبھی بنوائی آج پشاورمیں150ننھی کلیوں کی قبریں بنانے کے بعدساری قوم شہیدبھٹوکی دہشت گردوں کے خلاف قومی سوچ پرمتحدہوئی ہے ہم پرنوازشریف کی بی ٹیم کاالزام لگامگرہم امن جمہوریت اورملک کی خوشحالی کے لیے نوازشریف حکومت کاساتھ دے رہے ہیں قومی ہیروزکواحترام دیناپیپلزپارٹی کے نصیب میں لکھاہے کسی کوخوش کرنے کے لیے یاکسی برادری کی حمائت کے لیے ہم اداروں کے نام نہیں رکھ رہے بلکہ یہ قومی ہیروزکاکریڈٹ ہے شہیدبھٹوقوم کی آوازتھی جس نے ایٹم بم کی بنیادرکھی اورنوازشریف نے دھماکے کیے ہم حق سچ کہتے ہیں اورسیاسی مخالفین کے کارناموں کااحترام کرتے ہیں ہماری قیادت اورپارٹی کے کارناموں کابھی اعتراف کیاجائے آج ساری قوم دیکھ ہی ہے کہ آصف علی زرداری بھی پانچ سالہ اقتدارکے دوران جوبات کہتے رہے ساری قوم اورقیادت اس پرچل پڑی ہے یہ شہید بی بی،آصف علی زرداری،بلاول بھٹواورپیپلزپارٹی کی فتح ہے تھل پرائمری سکول کوسردارحیات علی کے نام سے منسوب کرتاہوں ادارہ کواپ گریڈبھی کرینگے کیپٹن نتھاخان سائنس کالج کے لیے بھی 2لاکھ روپے کااعلان کرتاہوں،ان خیالات کااظہارانہوں نے بوائزانٹرکالج پلیٹ سیداں کواپ گریڈکرکے سائنس کالج کادرجہ دینے اورتحریک آزادی کے نامورہیروکیپٹن نتھاخان کے نام منسوب کرنے کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت سابق مشیرامیدواراسمبلی پی پی پی سرداربشیرپہلوان نے کی تقریب سے مشیرحکومت وامیدواراسمبلی حلقہ محمدالیاس چوہدری،وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی، وزیرماحولیات شازیہ اکبر،سابق مشیرسرداربشیرپہلوان،سابق ممبرکشمیرکونسل چوہدری یعقوب،پرنسپل کالج سردارفاروق،کوارڈنیٹرسردارابراہیم،ایڈمنسٹریٹرسہنسہ چوہدری مشتاق، چوہدری منظورایڈووکیٹ،صدرایکٹا پروفیسرایوب،راجہ نواز،ڈی پی شاہین عشائی،پروفیسر انوار،سعداکرم،عدنان بخاری،پرنسپل سہنسہ کالج اورنگزیب خان،سابق صدربارسردار ظفراقبال ایڈووکیٹ ،قاضی بشیرکے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں برطانیہ کی معروف شخصیت چوہدری شبیر،چیئرمین زکواة چوہدری رزاق،ڈی ای اوچوہدری ضمیر،مرکزی رہنما پی پی پی چوہدری خادم حسین،حنیف چوہدری،پی وائی اوسٹڈی سرکل کے چیئرمین ایم نصیرشاکر،ڈاکٹریعقوب حیدر،سیداکرم شاہین،پروفیسروحید،ڈائریکٹرپروفیسرطارق فاروق، سرداراکبر، انجم افشاں نقوی،چوہدری حبیب،ذاکرکیانی،چوہدری حبیب،راجہ حبیب ایڈووکیٹ طلباء،عوام علاقہ کی کثیرتعدادنے بھی شرکت کی۔

وزیرحکومت محمدمطلوب انقلابی نے کہاکہ علاقہ کے عوام کوکالج کی مبارکباد پیش کرتاہوں پیپلزپارٹی حکومت کے نصیب میں یہ بات آئی کہ ہم نے سہنسہ کے اندرسابق وزیرراجہ فضل داد،ایٹمی سائنسدان سرداراسلم اور کیپٹن نتھاخان کے ناموں سے کالجزمنسوب کیے انہوں نے کہاکہ پلیٹ سیداں کی جگہ سیدنثاربخاری،سردارفاروق کاگاؤں تاریخی حیثیت کاحامل ہے انہوں نے کہاکہ معاشرہ کے اندرسرگرمیاں جاری رکھنا بڑی بات ہے طلبہ ہمارے محافظ ،مستقبل ہیں ہم نے اپنی ماؤں کی گودسے تربیت حاصل کی تربیت کاسفرجاری رہتاہے انسان پھرمقام حاصل کرتاہے انہوں نے کہاکہ سابق جی اوسی مری سیدنجم الحسن نے بھی وزیراعظم مجیدسے بات کی کہ میرے نتھیاں پلیٹ سیداں میں کالج دیاجائے ان کی بھی اس ادارہ کے لیے کاوشیں ہیں کیپٹن نتھاخان قومی ہیروتھے کیپٹن نتھاخان نے ڈوگرہ راج کے خلاف جدوجہدکی تعصب کے خلاف جنگ لڑی ہمیں نفرتوں تعصبات کم ظرفی کے خلاف جنگ لڑناہوگی ہمیں اپنے پرچم تلے خوشیاں سانجھی اورغم ایک کرنے ہونگے،مشیرحکومت وامیدواراسمبلی حلقہ1محمدالیاس چوہدری نے کہاکہ درس گاہیں روشنیوں کامینارہواکرتی ہیں ان ہی درسگاہوں سے پڑھ کرہم آج اس مقام پرپہنچے ہیں یہ طلباء ہمارامستقبل ہیں طلبہ تعلیم پرتوجہ دیں مستقبل آپ کاہے آپ نے ہی کل اس ملک کی بھاگ دوڑسنبھالنی ہے اسی لیے ہماری حکومت ادارے قائم کررہی ہے سرکاری ادارے کسی سے کم نہیں غرباء کے بچے ذہین ہوتے ہیں پیکجزکے ذریعے نظام چلانادرست نہیں انہوں نے کہاکہ کھیل کے میدان صحت مند جسم وصحت منددماغ پیداکرتے ہیں طلبہ کی طرف خصوصی توجہ دیناہوگی انہیں تاریخ سے روشناس کراناہوگا ہم آزادی کے بیس کیمپ میں رہتے ہیں ہمیں ذمہ داریاں پوری کرنی ہونگی پاکستان مشکل حالات سے گزررہاہے دہشت گردی ہورہی ہے فوج کوسلام پیش کرتاہوں قوم فوج کی پشت پرکھڑی ہے انہوں نے کہاکہ مضبوط پاکستان ہی آزادی کاضامن ہے پاکستان میں اسلام کی بنیادپرقتل عام کی اجازت نہیں دینگے ہم طالبانوں کودین کونہیں بلکہ محمدﷺ کے دین کومانتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ایس ایف ہماری یونیورسٹی تھی ہم بھٹوازم کے ماننے والے ہیں اب بھٹوشہیدپوری دنیاکے اندرمتنازعہ نہیں،وزیرخوراک جاویداقبال بڈھانوی نے کہاکہ میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجیداورمطلوب انقلابی کامشکورہوں کہ انہوں نے پلیٹ سیداں سائنس کالج دیااورکیپٹن نتھاخان کے نام سے منسوب کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندرایسانظام ہے جوجمہوریت،حق سچ کاقائل ہے پاکستان کی بنیادکلمے پررکھی گئی تھی پاکستان رہتی دنیاتک قائم ودائم رہے گاپاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں دہشت گردپوری دنیامیں پھیل چکے ہیں دہشت گردی کے نظام نے بھٹوشہیدکوپھانسی دی شہیدرانی کوشہیدکیااورآج معصوم بچوں کوشہیدکیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیلزپارٹی کی حکومت نے سوات میں قومی پرچم لہرایاشہداء پشاورکالہورائیگاں نہیں جائے گا،وزیرماحولیات شازیہ اکبر نے کہاکہ میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجیداورمحمدمطلوب انقلابی کاشکریہ اداکرتی ہوں کہ انہوں نے کیپٹن نتھاخان کے نام پرکالج کانام رکھاانہوں نے کہاکہ پی پی پی حکومت نے آزادکشمیرکوایجوکیشن سٹی بنادیاہے آزادکشمیرکے تعلیمی اداروں کومعیاری بنایاجائے گاہم نے شخصیات کے نام پر اداروں کومنسوب کرناشروع کردیاہے،صدرتقریب سابق مشیرسرداربشیرپہلوان نے کہاکہ شیرجنگ کیپٹن نتھاخان قومی ہیروتھے قوم کوان پرفخرہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیداوروزراء حکومت کامشکورہوں کہ کیپٹن نتھاخان کے نام پرادارہ کانام رکھامیں حلقہ کی نمائندگی کرتاہوں میرے حلقہ میں کالج کے ملنے پرمیراسرفخرسے بلندکیاہے آٹھ گاؤں کے طلبہ پلیٹ سیداں کے کالج میں تعلیم حاصل کررہے ہیں مطلوب انقلابی پرفخرہے آپ اس سے بھی آگے جائینگے،سابق مشیرچوہدری اخلاقنے کہاکہ شیرجنگ کیپٹن نتھاخان کے نام پرکالج کانام رکھنااحسن اقدام ہے جس پرپی پی پی حکومت ووزراء کامشکورہوں یہ کارنامہ ہمیشہ یادرکھاجائے گامحمدمطلوب انقلابی ہمیشہ انقلابی کام کرتے ہیں وہ اچھے کام کرتے رہینگے اسی طرح ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے رہینگے،سابق مشیروزیراعظم پاکستان،کیپٹن نتھاخان کے فرزندچوہدری یعقوب نے کہاکہ میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکاشکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے والدگرامی اورمجھ سے تعلق کاحق اداکیاوزیرحکومت مطلوب انقلابی کابھی شکریہ اداکرتاہوں پرنسپل سردارفاروق کی بھی بڑی کاوشیں ہیں وزیراعظم نے مجھے نوٹیفکیشن گھربھیجاوزیراعظم نے گرلزکالج سہنسہ،بوائزکالج سہنسہ کے نام بھی قومی شخصیات راجہ فضلداد،سائنس دان سرداراسلم کے نام پررکھے میراتعلق مسلم کانفرنس ہے ہم یہ کام نہ کرسکے پیپلزپارٹی حکومت نے یہ کام کییے جس پرشکریہ اداکرتے ہیں،پرنسپل سردارفاروق خان نے کہاکہ میں نے دوستی کا ازم کیاقبیلہ کاازم نہیں میں نے پلیٹ سیداں میں شہیدبے نظیربھٹوکی یادمیں منعقدہ ٹورنامنٹ میں پلیٹ سیداں کے لیے انٹرکالج کااعلان کیامطلوب انقلابی انگلینڈ تھے انہوں نے واپس آکرمیرے اعلان کے مطابق انٹرکالج کانوٹیفکیشن جاری کروایاانقلابی صاحب کامشکورہوں انہوں نے بڑاساتھ دیاوزیراعظم چوہدری عبدالمجید،وزیرہائیرایجوکیشن مطلوب انقلابی کے مشکورہیں کہ ادارہ کوسائنس کادرجہ دیااورتحریک آزادی کے ہیروکیپٹن نتھاخان کے نام سے منسوب کیا۔