پنجاب کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ، فلائٹ آپریشن معطل

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:27

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) پنجاب کے میدانی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں ، موٹر وے پر لاہور سے تمام گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق لاہور میں سرشام ہی دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موٹر وے پر لاہور سے گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور سے ملتان تک کے علاقوں میں شدید دھند پڑ رہی ہے اور حد نگاہ صفر تک رہ گئی ہے۔

نیشنل ہائی ویز پولیس نیلاہور اور ملتان کے درمیان سفر کرنے والوں کو انتہائی حد تک احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے ، دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن رات گیارہ بجے تک جاری رہا اور اس کے بعد صبح دس بجے تک کے لئے بند ہو گیا ، شدید دھند کے باعث لاہور میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت تین سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

متعلقہ عنوان :