پاسبان پریس کلب کھوئی رٹہ کا ایک تعزیتی اجلا س‘چوہدری محمد رفیق نیئر کے والد کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:20

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)پاسبان پریس کلب کھوئی رٹہ کا ایک تعزیتی اجلا س زیر صدارت امتیاز احمد ہوا جس میں صحافیوں زاہد عباس عباسی، اظہر محمود کھوکھر ، زاہد سلطانی ، مظہر حسین ، مناظر ہاشمی اور جاوید قبال مغل نے شرکت کی اجلاس میں سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کے والد محترم اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ضلعی صدر سہیل کٹاریہ کے والد محترم وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اجلاس کے دوران پاسبان پریس کلب کے سابق صدر عبدالراحیل اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ بنارس خان نے دبئی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر صحت چوہدری محمد رفیق نےئر کے والد محترم اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ضلعی صدر سہیل کٹاریہ کے والد محترم کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی ۔