کھوئی رٹہ‘ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بوگس بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:18

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) کھوئی رٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بوگس بلوں کے خلاف محکمہ برقیات اور واپڈا کے خلاف زبر دست احتجاجی مظاہرہ ‘پورا علاقہ محکمہ برقیات ہائے ہائے ، میٹر بیچو ہائے ہائے ، واپڈا ہائے ہائے، کرپٹ آفیسران ہائے ہائے سے گونج اٹھا احتجاجی مظاہرہ کے دوران ہر قسم کی ٹریفک معطل اور شیٹر ڈاؤن رہا تحصیلدار سے کامیاب مزاکرات کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کر دیا گیا مطالبات نہ مانے گئے تو 10 جنوری کو محکمہ برقیات اور واپڈا کے خلاف کفن پوش مظاہرہ کیا جائے گا عوام علاقہ کی دھمکی تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور بوگس بلوں کے خلاف کھوئی رٹہ کے سیاسی و سماجی رہنما ضیاء الرحمن غازی کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ راسب شہید چوک سے شروع ہوا شرکاء جلوس محکمہ برقیات ہائے ہائے ، میٹر بیچو ہائے ہائے ، واپڈا ہائے ہائے، کرپٹ آفیسران ہائے ہائے جیسے نعرے لگا رہے تھے جلوس پورے بازار کا چکر لگا کر لاری اڈہ میں اجتماع کی صورت اختیار کر گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) تحصیل کھوئی رٹہ کے صدر راجہ عقیل احمد خان ، سیاسی و سماجی رہنما ضیاء الرحمن غازی ، دلدار بٹ، خواجہ عبدالرحمن، عتیق الرحمن و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھوئی رٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16 گھنٹے سے تجاوز کر گیا اوپر سے پورے سال میں بجلی چوری کرنے والو ں کا ملبہ بھی غریب عوام پر زیادہ یونٹس اور زیادہ بلوں کی شکل میں ڈال دیا گیا جس کے باعث شہری شدید مشکلات سے دو چار ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زیادہ بلوں کی باعث اہلیان کھوئی رٹہ شیٹر ڈاؤن ہڑتا ل کرنے پر مجبور ہوگئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر برقیات کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ہوائی نکلے گریڈ اسٹیشن پر بجلی موجود ہونے کے باوجود ظلمانہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ظلمانہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فی الفور ختم اور بلات کی درستگی کی جائے احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء نے لاری اڈ ہ میں دھرنا دیا دھرنا 3 گھنٹے تک جاری رہا دھرنا کے دوران ہر قسم کی ٹریفک جام اور شیٹر ڈاؤن رہا بعد ازاں تحصیلدار کھوئی رٹہ سردار مشتاق، تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے شرکاء دھرنا سے کامیاب مزاکرات کیے اور ہڑتال موخر کر دی گئی ضیاء الرحمن غازی نے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو 10 جنوری کو محکمہ برقیات اور واپڈا کے خلاف کفن پوش مظاہرہ کیا جائے گااحتجاجی مظاہرہ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی احتجاجی جلوس کے ساتھ رہی ۔

متعلقہ عنوان :