اسرائیل کی مذہبی اشتعال انگیزیاں جاری، مسجد اقصی کے پہلو میں نئے یہودی مذہبی مرکز کا افتتاح کردیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:17

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) اسرائیل نے مذہبی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے پہلو میں نئے یہودی مذہبی مرکز کا افتتاح کردیا جس فلسطین میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ قبلہ اول کی تعمیرومرمت کے ذمہ دار ادارے اقصیٰ فاونڈیشن وٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے نیا مذہبی مرکز مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار سے کوئی 20 میٹر دور باب المطہرہ کی بنیادوں میں قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے مذہبی مرکز کا افتتاح حال ہی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار عید الانوار کے موقع پر کیا گیا۔ اس مذہبی مرکز میں باب المطہرہ کی بنیادوں میں ایک بڑا ہال بنایا جائیگا، اس کیساتھ ایک لائبریری، ایک میوزیم اور یہودی تاریخی مرکز بھی قائم کیا جائیگا۔ اقصیٰ فاونڈیشن نے صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں یہودی مذہبی سیاحتی مرکز کے قیام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے تاریخی حقائق کو مسخ کرکے یہودیوں کی جعلی تاریخ اور تہذیب وثقافت ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :