اسرائیلی فوج کے حملے میں القسام بریگیڈ کا مجاہد شہید ہوگیا

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:17

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں فضائی حملہ اور توپ خانے سے گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں القسام بریگیڈ کا مجاہد شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں حملہ کیا ہے اور لڑاکا طیارے کی بمباری کے علاوہ ٹینک سے گولہ باری کی جس میں حماس کے 33 سالہ کارکن تیسیر الاسماری شہید ہو گئے ہیں۔

حماس نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اس کے عسکری ونگ عزالدین القسام کا کارکن تھا۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ اسرائیلی قبضہ خان یونس کے مشرقی علاقے میں کشیدگی کا ذمے دار ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے سرحد پار غزہ میں دراندازی کی کوشش کی تھی اس اشتعال انگیزی کا حماس نے جواب دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :