بنگلہ دیش 2015 ء کے دوران 60 ہزار سے زائد عازمین عمرہ کو سعودی عرب بھیجے گا

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:33

ڈھاکہ/ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ وہ 2015 ء کے دوران 60 ہزار سے زائد عازمین عمرہ کو سعودی عرب بھیجے گا سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر بندر الحجر سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے سفیر محمد شاہد الاسلام نے کہا کہ حالیہ حج کے موقع پر 98 ہزار سے زائد بنگلہ دیشیوں نے یہ سعادت حاصل کی اور اب ہم نئے سال میں باقاعدہ عمرہ عازمین کو بھیجنے کا سلسلہ شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سعودی وزیر حج سے ملاقات کا مقصد حج کے موقع پر بہترین انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔انھوں نے بتایا کہ حج کے موقع پر سعودی ایئرلائن اور بائمان کی 170 فلائٹوں کے ذریعے بنگلہ دیشی عازمین حج کو پہلے سعودی عرب بعد میں بنگلہ دیش تک سفری سہولت فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :