ورلڈ کپ اسکواڈ میں سعید اجمل کا نام شامل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 25 دسمبر 2014 11:14

ورلڈ کپ اسکواڈ میں سعید اجمل کا نام شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)ورلڈ کپ کے 15رکنی اسکواڈ میں سعید اجمل کا نام شامل کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا وہ کلیئر ہوگئے تو ورلڈ کپ کھیلیں گے،مشکوک بولنگ ایکشن کیوجہ سے معطلی کاشکار بولرزورلڈ کپ اسکواڈکی ڈیڈ لائن سے مستثنیٰ ہیں جبکہ آئی سی سی نے اس بات کی اجازت دی ہے کہ کلیئرنہ ہونے پر ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیاجاسکتاہے،ورلڈ کپ کیلئے15رکنی اسکواڈ کے نام بھیجنے کی آخری تاریخ 7جنوری ہے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل کے ورلڈ کپ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کلیئرنس رپورٹ سے مشروط ہے۔