بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے تماشائی کی پٹائی کر دی
تازہ ترین : 1
بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے تماشائی کی پٹائی کر دی

بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے تماشائی کی پٹائی کر دی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تماشائی کی پٹائی کردی، بھائی عرفان پٹھان نے آ کر بیچ بچاؤ کرایا۔ بروڈامیں رانجی ٹرافی کے میچ کے دوران بھارتی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر یوسف پٹھان اس وقت غصے میں آ گئے جب ایک تماشائی نے مسلسل جملے بازی سے ان کو تنگ کیے رکھا۔ یوسف پٹھان غصے میں آ گئے اور تماشائی سے جھگڑا شروع ہوگیا۔ یوسف کے بھائی عرفان پٹھان نے آ کر بیچ بچاؤ کرایا اور یوسف کو میدان سے باہر لے گئے۔

وقت اشاعت : 25/12/2014 - 11:14:16

اپنی رائے کا اظہار کریں