پارلیمانی رہنماوٴں نے طویل مشاورت کے بعدخصوصی عدالتوں کے قیام سمیت دہشتگردی کے خلاف ایکشن پلان پراتفاق کرلیا،

ادھورے فیصلوں کاوقت گزرگیاجن باتوں پراتفاق ہواہے ان پرفوری عمل کیاجائے گا،وزیراعظم نواز شریف، تمام جماعتیں فوجی افسران پرمشتمل اسپیشل ٹرائل کورٹس کے قیام پرمتفق ہیں ،جو2سال کیلئے قائم کی جائیں گی ،قمرزمان کائرہ

بدھ 24 دسمبر 2014 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پارلیمانی رہنماوٴں نے 11گھنٹے کی طویل مشاورت کے بعدخصوصی عدالتوں کے قیام سمیت دہشتگردی کے خلاف ایکشن پلان پراتفاق کرلیا،وزیراعظم کاکہناہے کہ ادھورے فیصلوں کاوقت گزرگیاجن باتوں پراتفاق ہواہے ان پرفوری عمل کیاجائے گا،ملک سے دہشتگردی کامکمل خاتمہ کریں گے ،قمرزمان کائرہ نے کہاکہ تمام جماعتیں فوجی افسران پرمشتمل اسپیشل ٹرائل کورٹس کے قیام پرمتفق ہیں ،جو2سال کیلئے قائم کی جائیں گی ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی نے کہاکہ دہشتگردی کوشکست دینی ہے اوراس کاخاتمہ کرناہے ،سیاسی قیادت نے قوم کے اعتمادپرپورااترنے کی کوشش کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوٴں کااجلاس بدھ کی صبح 11بجے شروع ہوا،جورات قریباً10بجے تک جاری رہااور11گھنٹے تک طویل مشاورت کی گئی ،اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی ،اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ ،قمرزمان کائرہ ،رحمان ملک ،شاہ محمودقریشی ،شیریں مزاری ،عمران خان ،فاروق ستار،بابرغوری اوردیگرسیاسی رہنماوٴں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی ایکشن پلان کی سفارشات کی منظوری دی گئی ،وزیراعظم نے کہاکہ اب ادھورے فیصلوں کاوقت گزرگیاہے ،پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں جن چیزوں پراتفاق ہواہے ،ان پرفوری عمل ہوگا،سیاسی جماعتوں کااتفاق رائے تاریخی لمحہ ہے ،ہمیں قوم کی پوری حمایت حاصل ہے ،ملک سے دہشتگردوں کاخاتمہ کریں گے ۔اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاکہ ہم نے لفظوں کے پیچھے کوئی بات نہیں چھپائی ،ملک میں اسپیڈی انصاف کی ضرورت ہے ،جوعدالتی نظام پہلے موجودہے ،وہ ڈیلیورنہیں کررہا،اس لئے تمام سیاسی جماعتیں فوجی افسران پرمشتمل اسپیڈی ٹرائل کورٹس کے قیام پرمتفق ہیں جن کاوقت دوسال رکھاگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسپیشل ٹرائل کورٹس کاسیاسی استعمال نہیں ہوگااوراسے صرف نفرت پھیلانے والوں کے خلاف استعمال کیاجائیگااوراس کاقیام ایک طریقہ کارکے مطابق ہوگا۔خورشیدشاہ نے کہاکہ ان عدالتوں کے قیام کیلئے آئین میں ترمیم ہوگی امیدہے کہ دہشتگردوں کواس کے بعدکوئی راستہ نہیں ملے گا،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی نے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے قوم کے اعتمادپرپورااترنے کی کوشش کی اورآج کااجلاس اس نتیجہ پرختم ہواکہ ہم نے دہشتگردی کی لعنت کامل کرمقابلہ کرناہوگا،ان قوتوں کوواضح پیغام دیاگیاجنہوں نے ہمارے معصوم بچوں کاخون کیا،اورپاکستان کے امن کوبربادکیاجنہوں نے ہماری افواج اورنہتے شہریوں پرایک دہائی سے کاری ضرب لگاتے آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اورعمران خان نے 2چیزوں پراصرارکیاکہ جن چیزوں پراتفاق ہوااس کوعملی جامہ پہنانے کیلئے وقت کاتعین ہوناچاہئے

متعلقہ عنوان :