نارووال پولیس نے چار غیر قانونی افغانی باشندوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:32

نارووال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) وفاقی حکومت کی ہدایت پر ضلع نارووال پولیس نے غیر ملکی تارکین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قلعہ احمد آباد کے علاقے سے چار غیر قانونی افغانی باشندوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

سانحہ پشاور کے بعد ملک میں جہاں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے وہیں وفاقی حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں افغانی باشندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔تھانہ قلعہ احمد آباد پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر رہائش پذیرچار افراد جن میں محمد طاہر خان،امان اللہ خان،تازہ خان اور عبداللہ کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :