ملک بھر کی عدالتوں میں پھا نسی کی سزاؤں کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سب سے پیچھے، عدا لت میں ممتازقادری کی اپیل کے علاوہ کوئی کیس سزائے موت کے حوالے سے زیرالتواء نہیں

بدھ 24 دسمبر 2014 23:24

ملک بھر کی عدالتوں میں پھا نسی کی سزاؤں کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ملک بھر کی عدالتوں میں پھا نسی کی سزاؤں کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ پیچھے رہ گیا۔عدالت عالیہ میں سوائے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملزم ممتازقادری کی اپیل کے علاوہ کوئی کیس سزائے موت کے حوالے سے زیرالتواء نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزائے موت کے حوالے سے کوئی بھی کیس زیرالتواء نہیں ہے ۔

ملک کی واحد ہائیکور ٹ ہے جس میں سزائے موت کے کسی بھی قیدی کا کیس نہیں ہے۔اٹھاوریں ترمیم کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام وجود میں آیا ۔اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکے قاتل ممتازقادری کا کیس ابھی تک زیرالتواء ہے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان اور جسٹس ریاض احمد خان نے انسداد دہشگردی کی جا نب سے ممتاز قادری کو سزائے موت سنائے جانے کے خلاف دائر اپیل پر حکم امتناعی جاری کیاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد جب ہائیکورٹ کا قیام وجود میں آتا تو ابھی تک سزائے موت کے کسی بھی ملزم کا سزائے موت کے حوالے سے کوئی بھی اپیل نہیں ہے ۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری نے انسدار دہشگردی کی عدالت سے سزائے موت کے حکم نامے کو چیلنج کیا تھا اور عدالت نے درخواست گزار کی اپیل پر سزائے موت پر حکم امتناعی جاری کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :