جماعة الدعوة کراچی کے تحت ربیع الاول کے پہلے عشرے میں 40 سے زائد سیرت النبیﷺ کانفرنسز کا خصوصی انعقاد کیا جائیگا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) جماعة الدعوة کراچی کے تحت ربیع الاول کے پہلے عشرے میں 40 سے زائد سیرت النبیﷺ کانفرنسز کا خصوصی انعقاد کیا جائے گا۔ شہر بھر میں علماء و خطباء کرام سیرت النبیﷺ کے عنوان سے منعقدہ پروگرامات میں رسول اللہﷺ کی حیات طیبہ کے نمایاں پہلوؤں پر خصوصی روشنی ڈالیں گے۔ بڑی کانفرنسز کے علاوہ مساجد اور محلوں کی سطح پر بھی پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔

جماعة الدعوة شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے ناظم حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں سیرت النبیﷺ کانفرنسز کے انعقاد کے لیے جماعة الدعوة کے رہنماؤں اور علماء کرام و مبلغین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جو روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں سیرت النبیﷺ کانفرنسز سے خصوصی خطابات کریں گے۔

(جاری ہے)

ربیع الاول کے پہلے عشرے میں شہر کے مختلف مقامات پر کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

جن میں گلشن اقبال، کورنگی، ماڈل کالونی، ڈالمیا، گلشن معمار، عزیز آباد، محمود آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی، قائد آباد، لانڈھی، بن قاسم، شیر شاہ، میٹروول سائٹ ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بڑی کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ جس سے جامعہ الدرسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم شیخ یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے ناظم حافظ محمد امجد، ابراہیم طارق سمیت جماعة الدعوة کے رہنما اور جید علماء کرام خصوصی خطابات کریں گے۔

حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ رسول اللہﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آپﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ہر دور میں قابل عمل رہا ہے۔ سیرت النبیﷺ کے خصوصی پروگرامات کے انعقاد کا مقصد سیرت نبوی کے نمایاں پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔ آپﷺ کی سیرت پر عمل کے بدولت ہی معاشرتی ناہموای کا خاتمہ کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :