فیصل آباد: تاجروں اور صنعت کاروں کواغواء اورقتل کی دھمکیاں دے کر بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

بدھ 24 دسمبر 2014 23:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پولیس نے تاجروں اور صنعت کاروں کواغواء اورقتل کی دھمکیاں دے کر بھتہ مانگنے والا ملزم کو گرفتارلیامقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ملزم لئیق رفیق جوکہ مختلف نمبر وں سے شہر کے تاجروں اور صنعت کاروں کو قتل ،اغواء اوربھتہ خوری کی کالز سے حراساں کرتا تھا۔ مقامی تاجر محمد احمدولد محمود احمد قوم شیخ سکنہ معصوم ٹاؤن فیصل آباد نے سی پی او فیصل ا ٓباد کو اطلاع دی کہ ملزم محمد لئیق جو کہ مجھے کئی دنوں سے بھتہ وصولی،اغواء اورقتل کی دھمکی آمیز کالز کر رہا ہے، پہلے بھی یہ کافی تاجروں اور صنعت کاروں کو دھمکی آمیز کالیں کرتا رہا ہے ، جس پر سی پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اونشاط آباد اور ٹیکنیکل ٹیم کے انچار ج کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدایت کی کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جس پر پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد لیئق رفیق کو گرفتار کرلیا ۔سی پی او فیصل آباد نے بروقت کاروائی کر نے پر ایس ایچ او نشاط آباد اور انچارج ٹیکنیکل ٹیم محمد شاہد علو ی کو شاباش اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔ تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ نمبر563جرم 25D ٹیلی گراف ایکٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او نشاط آباد انسپکٹر محمدافضال اور ٹیکنیکل ٹیم کے انچارج سب انسپکٹر شاہد سرور علوی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔جنہوں نے مختلف مقامات پر ریڈ کرتے ہوئے ملزم محمد لئیق رفیق کو گرفتار کر لیا

متعلقہ عنوان :